گندم کی فصل تیار ،خریداری کا پروگرام سامنے نہ آسکا

گندم کی فصل تیار ،خریداری کا پروگرام سامنے نہ آسکا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )گندم کی فصل تیار مگر خریداری کیلئے حکومتی پروگرام سامنے نہ آسکا، محکمہ خوراک کے دفاتر میں ہو کا ۔۔

عالم، گندم کے کاشت کار خوار ہونے لگے ، خریداری کا عمل فوری شروع نہ ہوا تو کاشت کار کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور کاشت کاروں کو شدیدمالی نقصان اٹھانا پڑے گا، کاشت کاروں کے نمائندوں راجہ ظفراﷲ، راجہ فرخ جاوید، ملک نوید اعوان، رائے حفیظ اﷲ کلیار، محمد محسن اعرابی،مہر عمر حیات لک، ملک محمد رمضان کا کہنا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکومت اپنی ناقص پالیسیوں سے زراعت کے شعبہ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کینو مالٹے کی فصل تباہ ہونے سے کاشتکار کنگال ہوگئے تھے اور انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا اور اب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا عمل شروع نہ کیئے جانے سے کاشت کاروں کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں