3ڈاکو پٹرول پمپ مالک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

3ڈاکو پٹرول پمپ مالک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )3نامعلوم ڈاکو پمپ مالک سے لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکل موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق عرفان حیدر ساکن ٹبہ حبیب شاہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کلورکوٹ پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنا پٹرول پمپ اڈہ فیض اباد ھیتو خسور روڈ پر بنایا ہوا ہے سائل رات کو واپس اپنے گھر ارہا تھا جب وہ مائی روشن ڈگر ریلوے کراسنگ پر پہنچا تو اچانک تین نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ سمیت سامنے اگئے اور اس پر اسلحہ تان لیا اس سے چار لاکھ تین ہزار روپے ،موٹر سائیکل جس کی مالیت 70ہزار روپے تھی ،45 ہزار کا موبائل بھی اسلحہ کی نوک پر چھین لیا ہے اور فرار ہو گئے ہیں۔کلورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں