ستھرا پنجاب :ڈپٹی کمشنر میانوالی کا شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ

ستھرا پنجاب :ڈپٹی کمشنر میانوالی کا شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں آج شہر کے مختلف روڈز کا دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ، وتہ خیل چوک اور ٹرک اڈا پر صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر فوکل پرسن امجد شاہ نے انھیں صفائی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی عملہ کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں چوراہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہیں آ نا چاہیں۔ انھوں نے کہا مین سڑکوں کے درمیان نصب ڈیوارڈز کے ساتھ مٹی کو اٹھویا جائے اور پودوں کو روزانہ کی بنیادوں پر پانی لگایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ میں وقتاً فوقتاً صفائی ستھرائی کے کاموں کو چیک کرتا رہا ہوں گا۔  ایم سی عملہ پوری محنت اور ایمانداری سے اپنی خدمات سر انجام دیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں