پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد کا بھیرہ کا دورہ

 پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد کا بھیرہ کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار )پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حمید نے گزشتہ روز یونیورسٹی طلباء و طالبات کے وفد کے ساتھ تاریخی شہر بھیرہ کا دورہ کیا تاکہ شہر کی تاریخی سماجی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔۔

بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی اور چیئرمین ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ کی دعوت پر ہونے والے اس دورہ کے دوران وفد نے شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا چیئرمین شعبہ آرکیالوجی ڈاکٹر محمد حمید نے کہا کہ اس وقت شہر کی تاریخ کو محفوظ کرنا سب سے بڑی ضرورت ہے اس سلسلہ میں اثار قدیمہ وال سٹی اتھارٹی اور دیگر اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ موٹر وے انٹرچینج بھیرہ کے دونوں اطراف شہر کی تاریخی عمارتوں فن تعمیر اور ارٹس اینڈ کرافٹ کی نمائش کر کے علاقہ میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے محمد عمران قاسم اور نصراﷲ بڑودی نے پنجاب یونیورسٹی کے وفد کو شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا وفد کے ارکان کو بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں استقبالیہ دیا گیا اور شہر کی تاریخ پر بریفننگ دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں