پٹرول پمپوں کی ڈیجیٹیل مشینوں پر پٹرولیم مصنوعات چوری

پٹرول پمپوں کی ڈیجیٹیل مشینوں پر پٹرولیم مصنوعات چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر و گردونواح کے پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹیل مشینوں کا چکما دے کر ٹیکنیکل طریقے سے پٹرول کی مقدار کم کر نا بدستور معمول بنا ہوا ہے۔۔۔

تفصیل کے مطابق شہر اور گردونواح کے اکثر پٹرول پمپوں پر حکومتی پابندی کے باوجود حفاظتی آلات کے فقدان کے ساتھ پٹرول کی کم مقدار عوام کو دی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک لٹر پٹرول پر مقررہ ریٹ سے 5 روپے سے لے کر 10 روپے تک فی لٹر کا ٹیکہ سادہ لوح عوام کو کھلے عام لگایا جا رہا ہے ۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی پٹرول پمپ کمیٹی ریونیو کی لالچ میں نئے پمپوں کو لائسنس دینے تک محدود ہے لیکن ان کے معیار کو چیک کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اور نہ متعلقہ محکمہ جات لیبر یا پیمانہ یا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروریات کو ریگولر بنیادوں پر چیک کرتے ہیں ،شہریوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں