ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،مزاحمت پر ایک زخمی

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،مزاحمت پر ایک زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے کا مال و زر اڑا لیا گیا۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ آہلی رواں کے قریب چار نامعلوم افراد نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے مشتاق احمد کو گھائل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ موضع سکیسر کے قریب عنصر محمود سے موٹرسائیکل،واں میانہ کے قریب خان محمد ،رتوکالا کے قریب ساجد محمود، 53شمالی کے قریب اﷲ بخش سے نقدی و موبائلز،27 شمالی کے نذیر ،واڈھی کے آکاش علی ، 7شمالی کے محمد صفدرکی دوکانوں سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش و دیگر سامان،عزیز بھٹی ٹاؤن کے محمد رمضان، جگت پورہ کے محمد اسحاق ،15شمالی کی رہائشی شاہدہ بلقیس،بکھووالا کے محمد یار،19 جنوبی کے سرفراز انجم،سلطان پور کے محمد اکبر،شاہپور کے فراز ملک کے گھروں اور ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ چوری کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں