پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،مقدمہ درج

پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مبینہ پولیس مقابلے کے بعد مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق لکسیاں کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی گئی تو۔۔۔

 موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، اور قریبی باغ میں جا گھسے ، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا سلسلہ تھمنے پر باغ کو چیک کیا گیا تو ایک ملزم جس کا نام اظہر معلوم ہوا ہے زخمی حالت میں پایا گیا جسے پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کررکھے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں