400کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کردی گئیں

 400کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کردی گئیں

کوٹ مومن ‘مڈھ رانجھا(نمائندگان دنیا)4سو کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کردی گئیں، مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے دوران چیکنگ موضع ہلا ل پور کے قریب ایک لوڈر رکشہ کو روکا تو چیک کرنے پر رکشہ میں مردہ مرغیاں تھیلوں میں بند تھیں جس پررکشہ کے ڈرائیور طارق کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بھی پہنچ گئی اور تھیلوں میں بند تقریباً400کلو مردہ مرغیاں تلف کردیں۔مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزم طارق کے خلاف تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں