آر پی او کی زیر صدارت زیرِتفتیش مقدمات کاجائزہ اجلاس

آر پی او کی زیر صدارت زیرِتفتیش مقدمات کاجائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او شارق کمال صدیقی کی زیر صدارت زیرِتفتیش مقدمات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کے پولیس افسروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں زیرِتفتیش سنگین نوعیت کے مقدما ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی آر آئی بی اظہر یعقو ب نے زیرِتفتیش مقدمات کی پراگریس کے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران آر پی او کاکہنا تھا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کوجلد میرٹ پر یکسو کریں۔ تمام مقدمات میں خود ملاحظہ موقع پر جا ئیں اور ضلعی پولیس کی طرف سے کی گئی مقدمات کی تفتیش کا از سرنو جائزہ لیں اور تمام پہلوئو ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش مکمل کی جائے ۔ اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں