سیلاب میں استعمال مشینری ، آلات کیلئے وئیر ہاؤس کا منصوبہ فنڈز نہ ملنے پر ٹھپ

سیلاب    میں     استعمال   مشینری    ،    آلات     کیلئے     وئیر    ہاؤس    کا    منصوبہ    فنڈز    نہ    ملنے    پر    ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیلاب میں استعمال مشینری ، آلات کومحفوظ رکھنے کیلئے وئیر ہائوس کا منصوبہ فنڈزنہ ملنے پر ٹھپ ہو کر رہ گیا، سرگودھا ریجن میں متوقع سیلاب کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا عمل مکمل کرنے کیلئے۔۔۔

حکومت کو ہر سال نئی خریداریاں کرنا پڑتی ہیں ،جس میں عام نوعیت کی اشیاء خیمے وغیرہ سے لے کر ہیوی مشینری تک شامل ہے ،درجنوں اقسام کی یہ اشیاء سیلاب میں ریلیف کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر آئندہ سال کیلئے ناقابل استعمال ہو جاتی ہیں جبکہ ان اشیاء کی خریداری کے دوران سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں الگ سے تشویش کا باعث ہیں اور ہر مرتبہ کروڑوں روپے کے فنڈز اسی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں، جسے قومی خزانے پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ایک بڑا وئیر ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا گیاجس کیلئے فیصل آباد روڈ پر110جنوبی کے مقام پر 103کینال اراضی کی نشاندہی کی اور موذوں قرار دینے کے ساتھ ساتھ ابتدائی فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہوئی تاہم فنڈز کی عدم دستیابی اور حکومتی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں