کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لانے کی ہدایت

کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر وے پولیس نے موسم گرما کی شدت کے پیش نظر کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلہ سے۔۔

 اجتناب کی ہدایت کی ہے جبکہ اس سلسلہ میں حکام کی جانب سے موٹروے ایم ٹو و تھری ساؤتھ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے مالکان بالخصوص ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لے کر آئیں چونکہ شدید گرمی میں کمزور ٹائروں کی حامل اکثر گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو جاتے ہیں جس سے سنگین حادثات کا خطرہ رہتاہے ، اس لئے کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر لانے سے گریز کریں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں