سرگودھا کے تمام دفاتر میں آج ایپکا کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال

سرگودھا کے تمام دفاتر میں آج ایپکا کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج سرگودھا سمیت ڈویژن کے تمام دفاتر میں مکمل قلم ۔۔

چھوڑ ہڑتال ہوگی لیکن ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی ،ڈویژنل صدرایپکا محمد پرویز اختر چوہدری اور جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں ضلع باڈی کے عہدیداران اور تمام محکمہ جات کے صدور جنرل سیکرٹریز ودیگر عہدیداران کا مشترکہ اجلاس بلا کر ان کو احتجاجی تحریک کے حوالے سے مکمل بریفنگ دینگے ،ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ڈائریکٹر زراعت توسیع جیل روڈ پراجلاس ہو گا،اور قیادت کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے مطالبات کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں