فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عبداﷲ حمید گل ودیگر

فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عبداﷲ حمید گل ودیگر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فلسطینی مسلمان بیت المقدس کی آزادی کے لیے معصوم بچوں اور اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے روزانہ سینکڑوں شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اس پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔۔

مگر مسلمان علماء کے سربراہان کی عرصہ دراز سے مجرمانہ خاموشی عذاب الہی کو دعوت دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار عبداﷲ حمید گل وفاقی محتسب ٹیکس پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ ، ڈائریکٹر قومی اسمبلی محمد خورشید ، مخدوم شہاب الدین اور دیگر نے ایڈوائزر وفاقی محتسب ٹیکس چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر انہیں عمرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کا بے گناہ خون ضرور رنگ لا ئے گا مگر خاموش تماشائی مسلمان علماء کے سربراہان کو بروز قیامت جوابدہ ہونا پڑے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں