واجبات کی سو فیصد وصولی ،ریونیو اہلکاروں کوشاباش

 واجبات کی سو فیصد وصولی ،ریونیو اہلکاروں کوشاباش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے محکمانہ واجبات کی سو فیصد سے۔۔

 زائد وصولی پر ایم سی کے دو ریونیو اہلکاروں غلام عباس توکلی اور حفیظ اﷲ میکن کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے دونوں اہلکاروں کو اسی محنت و جذبے سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باقی اہلکار بھی ان کی پیروی کریں اور اپنے ذمہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں