حکومت 9مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرے عبدالوہاب ممتاز کاہلوں

حکومت 9مئی کے اصل منصوبہ  سازوں کو بے نقاب کرے  عبدالوہاب ممتاز کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالوہاب ممتاز کاہلوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے ۔۔

سوائے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بامقصد مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ، 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 9مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بے نقاب کریں اور سیاسی انتقام کی بجائے ملکی ترقی’ استحکام کیلئے سیاسی ریلیشن شپ کو فروغ دیں اگر حکومت نے یہ وقت ضائع کردیا تو اس کا سیاسی سطح پر اچھا اثر نہیں پڑیگا ،وکلا سمیت 9مئی کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں پوری قوم ہمارا ساتھ دے اب گندم سکینڈل پر اصل کرداروں کو بے نقاب کرنے کی بجائے چند سرکاری ملازمین کو معطل کرکے گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کی کوشش کی جائیگی۔.

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں