ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکیورٹی سٹاف کی ہڑتال جاری

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکیورٹی سٹاف کی ہڑتال جاری

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکیورٹی سٹاف کی ہڑتال اور ہسپتال کا سیکورٹی نظام درہم برہم ہونے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے۔۔

 ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی، ہسپتال میں تعینات مردو خواتین سیکورٹی اہلکاروں کے تحفظات دور کرنے اور ہسپتال کی سکیورٹی کا نظام فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات، ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے افسروںنے اس صورتحال کی ذمہ دار فائر وار سکیورٹی کمپنی سے سیکورٹی اہلکاروں کی تنخواہیں اور واجبات کلیئر کرانے اور اسے بلیک لسٹ کرنے کی بجائے اس کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ،سکیورٹی اہل کاروں کی ساڑھے تین مہینوں کی تنخواہیں اور واجبات کھو ہ کھاتے ، ہسپتال کے سیکورٹی نظام کی بحالی کیلئے انتظامیہ نے نئی سیکورٹی کمپنی سے رابطے شروع کر دیئے ، اس غیر دانشمندانہ فیصلہ متاثرہ سیکورٹی اہلکاروں کے چہرے مرجھا گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں