گندم سکینڈل :حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ،سمیرا ملک

 گندم سکینڈل :حکمرانوں کو  جواب دینا ہوگا ،سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت حاصل ہے۔۔

 اس لئے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حق تلفیوں کا سلسلہ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کسانوں میں بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی کی خریدداری کے حوالے پائے جانیوالے تحفظات دور کرنے کیلئے گندم سیکنڈل کی تحقیقات کرائی جائیں، اگر کاشتکار مطمئن نہیں ہو گا تو وطن عزیز میں غذائی قلت کا راستہ روکنا دشوار ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گندم سکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کی گرفت میں لیا جائے ، حکمرانوں کو اس سکینڈل کے ذمہ داران کوچھوٹ دینے کی بجائے جواب دینا ہو گا کہ بیرونی ممالک سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت کس نے دی ؟ ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں