رکشہ چوری کے ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم پر تشدد

رکشہ چوری کے ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ چوری میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس ٹیم کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ مرید والا کے علاقے چک نمبر 211گ ب میں پولیس ملزم عمران کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ جس کے قبضے سے چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا تھا۔ ملزم عمران کو حراست میں لیاگیا تو ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پر حملہ کردیاگیااور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں بھی دی گئیں ۔ پولیس نے ملزم عمران سمیت دو ملزمان کو حراست میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں