ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی اورمحصولات کی سو فیصد وصولی صورتحال میں بہتری ہوگی ،شہادت اعوان

ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی اورمحصولات  کی سو فیصد وصولی صورتحال میں  بہتری ہوگی ،شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما سینیٹرملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی اور۔۔

محصولات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائے بغیر معاشی و اقتصادی صورتحال کو معمول پر لانا ممکن نہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات مثالی ہیں ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر مملکت زرداری نے ٹیکس قوانین کے ترمیمی بل2024کی منظوری دے کر ٹیکس چور ی اور محاصل کی وصولی میں التوا کی راہیں ہمیشہ کیلئے مسدود کر دی ہیں انشاء اس کے انقلابی نتائج سامنے آئینگے ، انہوں نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے کیلئے آئینی اصلاحات بے حد ضروری تھیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں