شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار چیلنج نہیں کی جاسکتا ، گل اصغر بگھور

 شعور دینے میں میڈیا اور  صحافیوں کا کردار چیلنج نہیں  کی جاسکتا ، گل اصغر بگھور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قومی اسمبلی رکن انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ معاشرے کو سنوارنے اور عوام الناس میں مثبت تعمیری سوچ پید کرنے کیلئے آزاد میڈیا کا۔۔

کردار ناقابل فراموش ہے ۔ معاشرے میں لوگوں کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کی جاسکتا ، عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد کے عہدیداروں ور اراکین سمیت ضلع بھر کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہویئے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر پہرے بٹھانا عوام کی آواز کو ایونوں پہنچنے سے پہلے کچلنے کے مترادف ہے ، صحافی حکومت اور عوام کے مابین روابط کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں