جشن بہاراں میلہ 10سے 12مئی تک منایا جائیگا

 جشن بہاراں میلہ 10سے 12مئی تک منایا جائیگا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) امیر تیمور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م10تا12مئی کوجشن بہاراں میلہ کو۔۔

 سابقہ روایات سے بڑھ کر منایا جائیگا۔جشن بہاراں میلہ گراونڈ خوشاب میں منعقد کیا جائے گا۔ تین روزہ جشن بہاراں میلہ میں محفل مشا عرہ ،فیملی فیسٹیول اور نیزہ بازی کے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔یہ بات انہوں نے ضلعی افسران سے تین روزہ جشن بہاراں میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی ( جی ) احمد صہیب ،اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجازملک،ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز مانگٹ ،سی او ایم سی حراجاوید،چاروں تحصیلوں کے سی او ایم سیزاور دیگر افسران مو جود تھے ۔اے ڈی سی ( آر) نے کہا کہ جشن بہاراں میلہ ضلع کی بڑی تفریحی سرگرمی ہے اس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے شرکاء سے تین روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس میں مختلف نوعیت کے تفریحی و صحت مندانہ پروگرام ترتیب دینے کے سلسلہ میں تجاویز طلب کی۔اے ڈی سی ( آر)نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات ،گراؤ نڈ کی تیاری اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے پمفلٹس اور بینرزکی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ اگلے ایک ہفتے میں جشن بہاراں کا حتمی شیڈول جاری کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں