بے قابو موٹر سائیکل راہگیروں سے جاٹکرائی ‘2خواتین سمیت 4افراد زخمی

بے قابو موٹر سائیکل راہگیروں سے  جاٹکرائی ‘2خواتین سمیت 4افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سرگودھا روڈ پرسندرال چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے راہگیروں ٹکرا کر الٹ گیا۔۔

، 2خواتین سمیت4افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو1122 کی ٹیم نے چاروں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا ، زخمیوں میں 60سالہ محمد نوازساکن محلہ سید معروف خوشاب، 51سالہ فضل الرحمان ساکن محلہ تاج پورہ ،72سالہ صاحب خاتون اور 40سالہ ریشم بی بی شامل ہیں ، ہسپتال ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں