دمہ ، سانس کی بیماری سے آگاہی کا دن منایا گیا ،فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 دمہ ، سانس کی بیماری سے آگاہی کا دن  منایا گیا ،فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایستھما یعنی دمہ ، سانس کی بیماری سے آگاہی کا دن منایا گیا ۔

اس دن کے حوالے سے سکندر میڈی کیئر ہسپتال سٹلائٹ ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں نامور ڈاکٹر سکندر حیات ورائچ’ ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد اقبال سمیع’ ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال’ ڈاکٹر محمد اقبال بھلوانہ’ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن’ ڈاکٹر عروبہ عارف’ ڈاکٹر ذیشان اقبال’ ڈاکٹر حمزہ طارق وڑائچ نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ دمہ یا ایستھما ایک دائمی مرض ہے ، جو تاعمر انسان کو اپنی گرفت میں جکڑ کر رکھتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں