پولیس میں بھرتی کیلئے آر پی او کی زیر نگرانی تحریری امتحان

پولیس میں بھرتی کیلئے آر پی او کی زیر نگرانی تحریری امتحان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع میانوالی میں خالی نشستوں پر بھرتی کے لیے آر پی او شارق کمال صدیقی کی زیر نگرانی پولیس لائن میں تحریری امتحان لیا گیا،۔۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی اظہر یعقوب اور ضیاء اﷲ بھی موجود تھے امتحان سے قبل امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،پی ایس اے کے لئے 21 امیدوران نے حصہ لیااس موقع پر میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ کامیاب امیدواران کا ٹائپنگ ٹیسٹ لیا جائے گا،بھرتی انتہائی شفاف طریقہ سے کی جارہی ہے سفارش کلچر کے انسداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں ،کامیاب امیدوران کی فہرست سوشل میڈیا پیج پر بھی شئر کی جائیں گی ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں