واٹر کورسز کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال،غیر قانونی اخراجات،اضافی ادائیگیوں کا انکشاف

واٹر کورسز کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال،غیر قانونی اخراجات،اضافی ادائیگیوں کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع میں نہری اور بارشی پانی کی دوردراز علاقوں میں زرعی زمینوں تک محفوظ طریقے سے دستیابی کیلئے شروع کیا گیا۔۔

 منصوبہ بد انتظامی کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے ، بالخصوص واٹر کورسز کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال ،غیر قانونی اخراجات اور اضافی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق غیر ملکی تعاون سے جاری اس منصوبہ کے تحت ضلع میں سینکڑوں واٹر کورسز بنائے گئے ، جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آڈٹ ٹیم آبزرویشن اور مانیٹرنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام مال کی خریداری کے دوران نہ صرف قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا بلکہ کنٹریکٹرز کے بلوں میں منظورشدہ کٹوتی کرنے کی بجائے اضافی اخراجات ڈال دیئے گئے ،یہی نہیں مجموعی طور پر ذمہ دار افسر اس اہم پراجیکٹ کے سرکاری امور کی انجام دہی میں کمزور ثابت ہوئے ۔ شہریوں نے واٹر کورسز کی تعمیر میں کرپشن اور اضافی ادائیگیاں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں