جو اشرافیہ اپنی سمت کا تعین ہی نہ کرسکے وہ عوام کیلئے کیا کرینگے :چودھری عبدالستار

 جو اشرافیہ اپنی سمت کا تعین ہی نہ  کرسکے وہ عوام کیلئے کیا کرینگے  :چودھری عبدالستار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی چیئرمین سیاسی امور کمیٹی جمعیت علما اسلام چودھری عبدالستار گجر نے کہا ہے کہ اشرافیہ اپنی سمت کا تعین ہی نہ کرسکے وہ عوام کیلئے کیا کرینگے مہنگائی نے جہاں غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔۔۔

 وہاں پر اشرافیہ موج میلے میں مصروف ہے انہیں غریب عوام کی چیخیں نظر نہیں آرہیں اگر عوام کو فوری طور پر ریلیف نہ دیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے اشرافیہ اپنی مراعات کو کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دے حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے تکلیف دینا نہیں مگر سابقہ و موجودہ حکومت کے دور میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا جس کے باعث ہر شخص پریشان ہے جس کیلئے حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے تب ہی عام آدمی مسائل کی دلدل سے باہر نکل سکتا ہے اس کیلئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں