بجلی کی بچت نہ کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بجلی کی بچت نہ کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)11بجے سے قبل سرکاری دفاتر میں ائیر کنڈیشن چلانے اور موجودہ بلوں کے حساب سے بجلی کی 50فیصد بچت نہ کرنے والے افسروں ا ور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

 بنیاد ی سکیل کے مطابق جو افسران اے سی کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے اگر اے سی استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے تو فوری معطل کر دیئے جائیں گے ،بجلی بچاؤ مہم کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی پچاس فیصد بچت سامنے نہ لانیوالے افسروں کے خلاف سخت کار روائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں