سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا :امجد فاروق گوندل

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے  کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا  ہوگا :امجد فاروق گوندل

بھلوال(نمائندہ دنیا) لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنیوالے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔

 جب کوئی چیز آؤٹ آف کنٹرول ہوجائے تو پھر خرابیاں جنم لیتی ہیں موجودہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو ایک حد تک استعمال کرنے کیلئے قانون سازی کرے ۔ان خیالات کا اظہار امجد فاروق گوندل نے کیا انہوں کہا کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج جیسے ایک اعلیٰ ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بناکر اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں