ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودہ کے خلاف انکوائری

ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودہ کے خلاف انکوائری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر انتظامیہ نے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے دور سرگودھا کے موقع پربعض ممبران اسمبلی اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے بتایا کہ ضلع کونسل سرگودھا نے ایم اینڈ ار کی آڑ میں بغیر مشاورت کے کروڑوں کی کروڑوں کی ترقیاتی سکیمیں لگا دی ہیں اسی طرح بلدیہ سرگودہا کے افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے شہر میں سیورج اور صفائی کا نظام درہم برہم ہے جس پر افسران بالکل توجہ نہیں دے رہے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو معاملات کی انکوائری کر کر رپورٹ جلد از جلد ار سال کرنے کی ہدایت کی تھی،جس پر باضابطہ طور پر چھان بین کا عمل شروع ہو گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں