تھیلیسیمیا، یہ ایک موروثی بیماری ہے :قیصر خان سوانس

تھیلیسیمیا، یہ ایک موروثی بیماری ہے :قیصر خان سوانس

موچھ(نمائندہ دنیا)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلسیمیا سے آگاہی کا دن 8مئی کومنایا جاتا ہے تھیلیسیمیا، یہ ایک موروثی بیماری ہے۔۔۔

جو والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد میں منتقل ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت قیصر خان سوانس نے ایک ملاقات۔میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار مریضوں کے جسم میں پیدائشی طور پر خون نہیں بنتا، اس مرض کی بڑی وجہ خاندان میں شادیاں ہیں، اس مرض میں مبتلا معصوم بچے دل میں جینے کی امنگ تو رکھتے ہیں لیکن ان کی زندگی قطرہ قطرہ خون کی محتاج رہتی ہے رگوں میں چلتا خون ان بچوں کی سانسیں بحال رکھتا ہے ۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں 100میں سے 5 بچے اس موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد بچے اس موذی بیماری سے جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں تاکہ اس دنیا میں آنے والا ہر بچہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں