سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر :محمد طارق خان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  میں مہنگائی کے تناسب سے  اضافہ ناگزیر :محمد طارق خان

کمرمشانی (نامہ نگار)پی ٹی یو تحصیل صدر محمد طارق خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر ہے کم از کم پچاس فیصد اضافہ ہوناچاہیے۔۔۔

 جیسے سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،ججوں اوراسٹیبلشمنٹ کو مراعات دیتے ہوئے فراخ دلی کامظاہرہ حکومت کرتی ہے سول ملازمین بھی انسان ہیں ، الیکشن سے پہلے جس طرح مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے سول ملازمین کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی اب وہ ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کریں اورسالانہ بجٹ میں کم از کم پچاس فیصد تنخواہوں اورپنشن مین اضافہ کریں کیونکہ مہنگائی نے حاضر سروس اورریٹائرڈ ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل بنادی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں