سلانوالی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سلانوالی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،پولیس نے لا ش تحویل میں لیکر ضروری کارر وائی کے بعد لاش ورثا حوالہ کردی۔۔۔

چک نمبر126جنوبی کا رہائشی69 سالہ شخص فیاض علی ولد امتیاز شاہ اپنے گاوں سے ضروری کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قصبہ نشتر آباد جا رہا تھا کہ ایک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جسکے نتیجہ میں بزرگ شخص فیاض علی موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں