سلانوالی کے نواح سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

سلانوالی کے نواح سے  35سالہ شخص کی لاش برآمد

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ،مرنے والے کی شناخت محمد عرفان ولد محمد ممتاز قوم کمہار کے نام سے ہوئی جو چک نمبر115شمالی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔۔۔

 زرائع کے مطابق مرنے والا شخص نشہ کا عادی تھا نشے کی حالت میں موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ لڑکھڑا کر موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا چک نمبر115شمالی کے نمبر دار احسن کے مطابق سڑک کنارے پڑی ہوئی لاش کی اطلاع 15پر دی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش تحویل میں لیکر ضروری کار روائی کے ورثا کے حوالہ کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں