عوام کو کبھی مایوس کیا اور نہ کریں گے :ملک مختار احمد برتھ

عوام کو کبھی مایوس کیا اور نہ  کریں گے :ملک مختار احمد برتھ

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد برتھ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو ہر شعبہ زندگی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔۔۔

 وہ مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ کے لندن پلٹ رانا امیر معاویہ چودھری زاہد سرور اور جاوید اشرف شاکا سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد وزارت صحت میں ملاقات کی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ن لیگی ورکر ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں جن کی بدولت 25 سال سے مسلسل حلقہ این اے 82 اورپی پی 71 کے عوام ہمیں اپنے اعتماد سے نواز رہے ہیں ہم نے بھی اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ کریں گے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے میرے اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے میرے چھوٹے بھائی ملک صہیب احمد بھرتھ کے کندھوں پر جو بھاری ذمہ داری ڈالی ہے ہم اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور حلقہ کے عوامی مسائل کو بھی بھرپور طریقہ سے حل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں