کمشنر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ،علما کی شرکت

کمشنر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ،علما کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت جمعرات کے روز ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت ممبران ڈویڑنل امن کمیٹی، تاجر نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے علماء کرام کا خیرمقدم کیااور ڈویڑن بھر میں امن کے قیام کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم میں امن وامان کا قیام ترجیح ہے اور چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ وپولیس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ علماء کرام سے روابط کا سلسلہ قائم اور معمولی سے معمولی مسئلہ کو پیشگی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران جلوسوں ومجالس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا رہا جائے ۔ ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پْرامن محرام الحرام کے انعقاد کے لیے صوبہ بھر میں تمام انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس میں شرکت کرنے والے اعزاداروں ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشروبات بھی پیش کیے جائیں اور اسی طرح جلوسوں کے ساتھ چلنے والے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کی تمام ضروریات کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں