اللہ تعالی نے والدین سے حسن سلوک اور نرمی کا حکم دیا ہے ،پیر ابوبکر شاہ ہاشمی
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) رشتوں میں سب سے بڑا حق والدین کا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قران مجید میں بار بار انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک اور نرمی کا برتاؤ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ بات معروف عالم دین پیر ابوبکر شاہ ہاشمی نے شاہ پور سٹی میں میاں ابوبکر ایڈووکیٹ کے والد میاں اسلم حیات گوندل کے انتقال پر ایصالِ ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں خود ارشاد فرمایا ہے کہ والدین کے حق میں دعائے رحمت کرو، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم والدین کی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و رحمت کا اہتمام کرتے رہیں۔