حساس ادارے کا جعلی ملازم گرفتار

حساس ادارے کا جعلی ملازم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حساس ادارے کا جعلی ملازم غیر قانونی اسلحہ سمیت دھر لیا گیا، موضع جھمٹ میں پولیس نے ارتضیٰ حیدر کو مشکوک حالت میں روک کر تلاشی لی تو ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

 ملزم نے اپنے آپ کو حساس ادارے کو آفیسر ظاہر کیا تاہم جانچ پڑتال کے دوران اس کا یہ جھوٹ بھی پکڑا گیا جس پر پولیس نے مختلف دفعات ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں