گرانفروشوں کو جیل بھجوایا ، دکان سیل کی جائے :ڈی سی

 گرانفروشوں کو جیل بھجوایا ، دکان سیل کی جائے :ڈی سی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے ۔

مطابق عملدرآمد میں غیر ذمہ داری برداشت نہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں و بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو جیل بھجوانے کے ساتھ دکان سیل کردی جائے ۔انہوں نے یہ ہدایات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پرائس کنٹرول میکنزم سمیت ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی واضح ترین ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں