نو منتخب امرا جماعت اسلامی کی بنیادی پہچان اور قوت ہیں:میاں اویس قاسم

 نو منتخب امرا جماعت اسلامی کی بنیادی  پہچان اور قوت ہیں:میاں اویس قاسم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کے نو منتخب امراء زون و سیکرٹری زونز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں اویس قاسم تلہ نے کہا کہ ضلع بھر کے نو منتخب امرا جماعت اسلامی کی بنیادی پہچان اور قوت ہیں۔

ان سب کی مدد اور تعاون سے ضلع کو تعلیم تربیت اصلاح اور خدمت خلق کا شاندار مرکز بنائیں گے۔ اسی طرح عوامی فلاح اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ سیاسی میدان میں بھی جماعت اسلامی ضلع پہلے سے بڑھ کر قیادت عوام کے سامنے پیش کرے گی۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں