سیٹلائٹ ٹاؤن سی بلاک میں کھلا ڈسپوزل، حادثے کا خطرہ

سیٹلائٹ ٹاؤن سی بلاک میں کھلا ڈسپوزل، حادثے کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن سی بلاک میں واقع بلدیہ کا کھلا ڈسپوزل ورکس نہ صرف کسی بھی وقت کوئی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے بلکہ اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے ملحقہ آبادی کے رہائشیوں کا جینال محال ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔

 محمد سلیم، ارشد اقبال، شاہد محمود، محمد انصر، نبیل، محمد شہباز، محمد امین و دیگر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈسپوزل ورکس کا کنواں ایک عرصہ سے اوپن ہے جس کی وجہ سے ہر وقت علاقے میں تعفن اٹھتا رہتا ہے جو کہ سانس لینے میں بھی دشواری کا سبب ہے جبکہ اطراف کے گھرانوں کے بچوں کے گرنے کا بھی خدشہ رہتا ہے ،ڈویژنل انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو متعد دبار اس جانب توجہ دے کر ڈسپوزل ورک مناسب طریقے سے ڈھانپنے اور ملحقہ کھلے مین ہولز کو بھی کور کرنے کی استدعا کی جا چکی ہے جس پر سی او کارپوریشن زویا بلوچ نے علاقہ کا دورہ بھی کیا مگر انہوں نے اس حوالے سے ایکشن لینے کی بجائے اس مسئلہ کو حل کرنے سے صاف انکار کر دیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں