ڈپٹی کمشنر خوشاب نے قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب سیدہ سروش فاطمہ شیرازی نے جوہر آباد کے نواح میں خانہ بدوشوں کی بستی میں کمسن بچوں کو پولیو ڈراپس پلا کر خصوصی قومی پولیو مہم کا آغاز کیا۔
محکمہ صحت ضلع خوشاب نے 16 تا 20 دسمبر چلائی جانیوالی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 38 ہزار 324 بچوں کو ڈراپس پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی محکمہ ہیلتھ کے افسروں کو ہدایت کی ہے ضلع خوشاب شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دور افتادہ دیہی علاقوں میں بھی 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ڈراپس پلوائی جائیں تاکہ ضلع خوشاب کا کوئی بھی کمسن بچہ کا پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔