واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے حکام نے آج سے پھاٹک بند کرنے کی دھمکی دے دی

واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے حکام نے آج سے پھاٹک بند کرنے کی دھمکی دے دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے حکام نے عدم ادائیگی واجبات پرآج سے پھاٹک بند کرنے کی دھمکی دے دی، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، ساہیوال، جھنگ سمیت 15 اضلاع میں ہائی ویز پر واقع ریلوے کراسنگ کو فعال کرنے۔۔۔

 مرمت اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں سابقہ اور کرنٹ واجبات کی ادائیگیاں گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہیں،اور یہ واجبات مجموعی طور پر لگ بھگ 80 کروڑ جبکہ صرف سرگودھا میں 4 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، مقامی طور پر نہ تو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور نہ ہی بلدیاتی ادار ے اس کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں اورڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بھی ادائیگیوں کے معاملہ پر چپ سادھے ہوئے ہیں جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متذکرہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ریلوے کو شدید مشکلات کا سامنا بالخصوص ملازمین کی ریلوے کراسنگز پر تعینات عملے کی تنخواہیں التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں یہی نہیں وفاقی آڈٹ حکا م اس امر کو محکمہ کی لا پرواہی،غیر ذمہ داری اور سنگین بے ضابطگی قرار دے کر ہر صورت وصولی یقینی بنانے پر زور دے رہے ہیں،ابتدائی طور پر صرف شہری علاقوں کے پھاٹک بند کئے جا رہے ہیں جبکہ اگر یہی صورتحال رہی تو تمام ریلوے کراسنگز بند کر دی جائیں گی، دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کے فنڈز مختص نہیں، ادارے پہلے ہی مالی مشکلات سے دوچار ہیں جس کیو جہ سے متذکر ہ ادائیگیاں ناممکن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں