پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس کو ایک کمسن حیدر عباس کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔۔۔
جس پر ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر مبشر مقصود نے بچے کو ڈھونڈنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا اس موقع پر والدین نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔