دفترصوبائی محتسب پنجاب کے کردار کے حوالے سے آگاہی سیشن

 دفترصوبائی محتسب پنجاب کے کردار کے حوالے سے آگاہی سیشن

میانوالی (نامہ نگار)دفتر یونین کونسل پکی شاہ مردان میانوالی میں دفترصوبائی محتسب پنجاب کے کردار اورعوام الناس کو فراہم کردہ سروسز بارے خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔

آگاہی سیشن میں صوبائی دفتر محتسب پنجاب کی سرکاری محکمہ جات سے متعلق شکایات انکے فوری حل کے طریقہ کار کے حوالہ سے شرکا کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر کنسلٹنٹ دفتر صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے سیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمہ جات سے متعلق شکایات کے حل کیلئے دفتر صوبائی محتسب پنجاب ایک فوری اور سستا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی سیشن کا بنیادی مقصد عوام الناس میں دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے کردار و افادیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی عام کرنا ہے تاکہ عوامی مسائل بلا تاخیر حل ہوں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خرم شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔کنسلٹنٹ صوبائی دفتر محتسب پنجاب ڈاکٹر خالد حسین بلوچ نے شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محتسب پنجاب کی مفت ہیلپ لائن 1050 چوبیسوں گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن عوام الناس کی شکایات کے اندراج اور ان کی معاونت کیلئے دستیاب ہے علاؤہ ازیں صوبہ پنجاب کے سرکاری محکمہ جات کے خلاف دفتر محتسب پنجاب کی ویب سائٹ www.ombudsmanpunjab.gov.pk پر شکایات بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں