امریکن قونصل جنرل ،پبلک ڈپلومیسی آفیسر کا دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کا مطالعاتی دورہ

امریکن قونصل جنرل ،پبلک ڈپلومیسی آفیسر کا دارالعلوم محمدیہ  غوثیہ بھیرہ کا مطالعاتی دورہ

بھیرہ(نامہ نگار )امریکن قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکینز اور پبلک ڈپلومیسی آفیسر ریمانڈ ولیچ نے معروف مذہبی سکالر کالم نگار اور سیاسی راہنما پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ کی خصوصی دعوت پر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔۔۔

دارالعلوم پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ نے انہیں مذہبی سماجی اور سیاسی اثرات کی معاشرہ میں اثر پذیری سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا ،امریکن قونصلر جنرل نے کہا کہ دارلعلوم محمدیہ غوثیہ پاکستان میں مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مذہبی شدت پسندی کی روک تھام کے لیے دارالعلوم کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں