وزیراعلٰی کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول کا ماڈل بازار میانوالی کا دورہ

وزیراعلٰی کی معاون  خصوصی برائے پرائس کنٹرول  کا ماڈل بازار میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاون خصوصی برائے پرا ئس کنٹرول سلمی بٹ نے ماڈل بازار میانوالی کا دورہ کیا ، رمضان سہولت بازار کے سٹالز اور رمضان نگہبان پیکج کیش سنٹر کا معا ئنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورایہ، اے ڈی سی جی سلمان احمد لون اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے رمضان سہولت سٹالز کا ریکارڈ چیک کیا اور خریداروں سے دستیاب سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں