شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمن دھرم کوٹی انتقال کر گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی استاد العلماء شیخ الحدیث و تفسیر مولانا فضل الرحمن دھرم کوٹی 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔۔۔
مرحوم احادیث و تفاسیر سمیت درجنوں کتابوں کے مصنف تھے انہوں نے حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول پر 2200 سے زائد نعتیں لکھیں جو کہ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے ان کے مجموعہ کلام شراب طہور کے نام سے شائع ہوا جبکہ بارگاہ رسالت میں ایک شاعری مجموعہ بار خاطر کے نام سے شائع ہوا انہوں نے اپنی پوری علم و عمل کے ساتھ احادیث پڑھنے پڑھانے میں انتہائی تقوی اور پرہیز گاری کے ساتھ گزاری مرحوم حضرت عبدالقادر رائے پوری رح اور حضرت سید نفیس الحسینی شاہ رح کے بڑے خلفاء میں سے تھے اور مولانا محمد یوسف بنوری ر ح کے شاگرد خاص تھے اور 1960 میں جب وفاق المدارس بورڈ قائم ہوا تو مرحوم وفاق المدارس بورڈ سے سب سے پہلے فارغ التحصیل تھے انہوں نے جہاں ملک کے بڑے بڑے مدارس میں تدریس کا کام کیا وہاں 1970 کے ادوار میں قدیم تاریخی ادارہ مدرسہ حسینیہ حنفیہ رجسٹر سلانوالی میں بھی تدریسی خدمات سر انجام دیں مرحوم کو بہاولپور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور باب العلوم کروڑ پکا نے پڑھائی جس میں وفاق المدارس بورڈ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا زبیر احمد صدیقی جانشین سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمت اللہ علیہ مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری ثانی سمیت دیگر علماء کرام قرا حضرات،حفاظ کرام سمیت 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔