عرس حضرت شاہ شمس شیرازی 7 اپریل سے 10اپریل کو ہو گا
شاہ پور (نمائندہ دنیا) عرس و میلہ حضرت شاہ شمس شیرازی 7 اپریل سے 10اپریل کو لگے گا, افتتاحی تقریب کا آغاز 7 اپریل کو مزار حضرت شاہ شمس شیرازی پر چادر پوشی سے ہو گا۔۔۔
میلہ حضرت شاہ شمش شیرازی میں کبڈی, نیزہ بازی, والی بالی اور گھوڑا سواری سمیت تمام روایتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں میلہ شاہ شمس شیرازی کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن ،تحصیلدار شاھد محمود پنجوتھہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چودھری اجمل منیر ،سردار مظہر حیات میکن ،سردار فخر عباس میکن ،سردار حاجی افضل میکن ،جہانزیب خان درانی ،سید امیر علی شاہ شیرازی ،سید عارف علی شاہ شیرازیرانا مرتضی میکن ،ایس ڈی علی مہران ،رانا کریم دادجھمٹ ،رانا اسد حیات جھمٹ ،مہر احمد حیات بکھر ،سید حامد علی شاہ شیرازی ،ملک تیمورسلطان ٹوانہ ، صفدر حسین کھوکھر اور دیگر موجود تھے ۔