مستحق مسیحی خاندانوں میں ایسٹر کے موقع پر مالی امداد کے چیک تقسیم

مستحق مسیحی خاندانوں میں ایسٹر کے  موقع پر مالی امداد کے چیک تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما چو دھری شاہنواز رانجھا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ڈاکٹر محمد ارشد وٹو کے ہمراہ مستحق مسیحی خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے ۔

ہر خاندان کو 15 ہزار روپے کا چیک دیا گیا تاکہ وہ اپنی ایسٹر کی خوشیوں کو احسن انداز میں منا سکیں۔اس موقع پر چوہدری شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اپنے مسیحی خاندانوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں