اہم بازاروں ، شاہرائوں آبادیوں میں قائم سینکڑوں گھریلواملاک کا کمرشل استعمال بدستور جاری

اہم بازاروں ، شاہرائوں آبادیوں میں قائم سینکڑوں گھریلواملاک کا کمرشل استعمال بدستور جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے اہم بازاروں’ شاہراؤں اور گردونواح کی آبادیوں میں قائم سینکڑوں گھریلو املاک کا کمرشل استعمال بدستور جاری۔۔۔

 حکومتی خزانے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے ایکشن ٹھپ کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق لگ بھگ 3سے زائد ایسی عمارتوں کی نشاندہی سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں کی جا چکی ہے جن کا کئی سال سے کاروباری استعمال جاری ہے اور اس مد میں حکومتی خزانے کو بھی مجموعی طور پر 15کروڑ روپے سے زائد کا سالانہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اکثر مکانوں میں چھوٹے چھوٹے کاروباری یونٹ قائم ہیں جن کے مالکان کو محکمہ سوئی گیس،بجلی ،اورمیونسپل کارپوریشن سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کی بھی مبینہ آشیر بادحاصل ہے ،اس سلسلہ میں بلدیاتی اداروں کو ٹیکس وصولیوں اور قوائد و ضوابط پامال کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکاما ت جاری کئے گئے جن پر عملدرآمدنوٹسز کے اجراء تک محدود ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد معاملات مکمل طور پر دبا دیئے گے ہیں اور صورتحال پر گرفت کی بجائے قانون شکنوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں